بلدیہ ٹاؤن میں قحط سالی،علاقہ مکین چارماہ بعد بھی پانی سے محروم

کراچی(بولونیوز)بلدیہ ٹاون سعید آباد میں قحط کی صورتحال،واٹر بورڈچار ماہ بعد بھی پانی فراہم نہ کرسکا-تفصیلات کے مطابق مختلف سیکٹرز کا شیڈول ٹرن فروخت کرنے کا سلسلہ بند نہ ہوسکا-یاد رہے کہ متاثرہ علاقوں کو عید کے موقع پر بھی پانی فراہمی کی امیدیں دم توڑ گئیں-ذرائع کے مطابق فٹبال گراونڈ ہائیڈرنٹ سے ٹینکرز مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں جبکہ عوام پانی کے حصول کے لئے کئی کئی روز ہائیڈرنٹ پر ڈیرے ڈالے رہتے ہیں-واضح رہے کہ ہائیڈرنٹ سے عام آدمی کو پانی کا حصول دشوارترین بنا ہوا ہے-تا ہم واٹرٹینکرز بھی فروخت کئے جارہےہیں من پسند لوگوں کو نوازا جارہا ہے-متاثرہ علاقوں میں کھارا پانی بھی سونے کے بھاو مل رہا ہے-صورتحال اس قدر خراب ہے کہ میتوں کو غسل دینے کے لئے بھی پانی دستیاب نہیں-علاقہ مکینوں کے مطابق مفت ٹینکر کہاں آتے ہیں کہاں جاتے ہیں کچھ علم نہیں-واٹربورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹرعیدی سمجھ کر ہی پانی دے دیں-