عید کل یا پرسوں،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

کراچی(بولونیوز) شوال المکرم (عید) کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بعد نماز عصرمحکمہ موسمیات کے دفترمیں ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ چاند کی شہادت دینے کے لیے عوام ان نمبروں03009285203، 02199261403، 02199261404 پررابطہ کرسکتے ہیں۔چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کے صوبائی دفاتر میں بھی اجلاس ہونگے جہاں سے موصول ہونے والی شہادتوں سے متعلق مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 29 رمضان المبارک کوشوال کا چاند نظرآنے کے امکانات کم ہیں۔علاوہ ازیں سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج عید الفطرکا چاند نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں اور عید الفطر (کل) جمعہ کو منائی جائے گی۔