اسلام آباد میں بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد میں بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے گئے،این اے 53 سے مخالف امیدوارعبدالوہاب بلوچ نے اعتراض دائرکیا۔عبدالوہاب بلوچ این اے 53 سے پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ہیں۔تفصیلات کے مطابق عبدالوہاب بلوچ نے اپنے اعتراض میں کہا ہے کہ سیتاوائٹ کوپاکستان میں قبول نہیں کیا، عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔ این اے 53 کے ریٹرننگ افسر نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطبق کراچی کے حلقے این اے 243 سے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کئے گئے، ان کیخلاف درخواست عبدالوہاب بلوچ نے ہی دائر کی۔عمران خان کے خلاف ریٹرننگ افسرکے پاس درخواست سیتاوائٹ سے متعلق دائرکی گئی ہے،جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ عمران خان سیتا وائٹ سے اپنی بیٹی کوتسلیم نہیں کرتے، لہذا ان پر الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جائے۔ ریٹرننگ آفیسر شرقی نے عمران خان کو 19 جون کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے اسی دن درخواست پر فیصلہ کیا جائیگا۔