لیگی مطالبہ مسترد،فوج پولنگ اسٹیشنزکے اندرتعینات ہوگی،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(بولونیوز)الیکشن کمیشن نے ن لیگ کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے فوج پولنگ اسٹیشنزکےاندرتعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنرسرداررضا کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبائی چیف سیکریٹریزاورانسپکٹر جنرل پولیس بھی شریک ہوئے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق،عام انتخابات کی سیکورٹی فوج کے سپرد ہوگی،بیلٹ پیپرزکی چھپائی اورترسیل فوج کی زیرنگرانی ہوگی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیکریٹری دفاع کوہدایات جاری کردیں۔ حساس ترین پولنگ اسٹیشنزپرتین سے چار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے، صوبائی الیکشن کمشنرز نے پولنگ اسٹیشنزکے متعلق رپورٹ بھی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کی۔