پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد،بس فیڈریشن

کوئٹہ(بولونیوز) بلوچستان بس فیڈریشن کے مرکزی رہنمائوں میرسعید جان لہڑی اور اخترکاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ اس فیصلے سے عوام اورٹرانسپورٹروں کو شدید دکھ اورمایوسی ہوئی ہے،یہاں جاری ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات میںاضافے کے حالیہ فیصلے سے کرایوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا،جوعوام اور متوسط طبقے کےلیے ناقابل برداشت ہوگی ،انہوں نے کہاکہ جلد ہی ٹرانسپورٹرز کا اجلاس بلاکر آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائےگا۔