اے سی ایل کی نیشنل ہائی وے پر کارروائی،گاڑیاں چھیننے والا گروہ گرفتار

کراچی(بولونیوز)اے سی ایل سی کی نیشنل ہائی وے پرکامیاب کاروائی،تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور تاوان کی غرض سے گاڑیاں چھیننے والےگروہ کے4کارندے گرفتار،ذرائع کے مطابق ملزمان شہرکے مختلف علاقوں سے سوزوکی لوڈ
نگ،ٹرک اوردیگرگاڑیاں کرائے پرحاصل کرتے،ایس ایس پی نے مزید کہا کہ گاڑیاں کرائے پرلینے کے بعد ڈرائیورکوہاتھ پاوں باندھ کر جنگل میں پھینک دیتے تھے-بعد ازاں ڈرائیورکے موبائل فون سے گاڑی مالکان سے رابطہ کرتے اور تاوان وصولی کے بعد گاڑی کو پیٹرول پمپس یا دیگرمقامات پرچھوڑکرفرارہوجاتے-