تمام ہائی ویزسندھ سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات یقینی بنائے جائیں

کراچی(بولونیوز)عیدالفطرکی آمد اورشہریوں کی دیگرصوبوں کی روانگی کے حوالے سے تمام ہائی ویزسندھ پرسیکیورٹی کے فول پروف اقدامات یقینی بنائے جائیں۔آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ ایس آرپی افسران اورجوانوں پرمشتمل ہائی ویزریسپانس ٹیموں کومستعد اور چو کنا ر کھا ائے۔اے ڈی خواجہ کے مطابق تمام پبلک مقامات بشمول شاپنگ سینٹرز،عید بچت بازاروں،ریلوے اسٹیشنوں، بس ٹرمینلز وغیرہ پر بھی غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کیئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایس ایچ اوز خصوصی احکامات کے پیش نظر موبائل گشت ، موٹر سائیکل گشت اور رینڈم اسنیپ چیکنگ اپنی نگرانی میں یقینی بنائیں-واضح رہے کہ کرائم انالیسزکوسامنے رکھ کررینجرزسندھ کے ساتھ ملکراسنیپ چیکنگ کی جائے۔باالخصوص حساس علاقوں میں دو پولیس موبائلزملکرگشت کریں-خیال رہے کہ سنگل موبائل کو کسی بھی صورت ایسے علاقوں میں گشت کی اجازت نہ ہوگی-اسنیپ چیکنگ حکمت عملی کورینجرزکی طرزپریقینی بنایا جائے-تھانوں کی سطح پرسراغ رساں ٹیموں کی تشکیل اور انھیں حساس علاقوں تنصیبات،اہم سرکاری نیم سرکاری دفاتر / عمارتوں وغیرہ سمیت پرہجوم پبلک مقامات ، کار موٹر سائیکل پارکنگ لاٹس ،وغیرہ پر تعینات کیاجائے-