پیپلزپارٹی لیڈیزونگ،شائستہ کھوسو نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

سکھر(بولونیوز)پیپلزپارٹی لیڈیزونگ ضلع سکھرکی صدرشائستہ کھوسو نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا،تفصیلات کے مطابق پارٹی کی جانب سے شائستہ کھوسوکوٹکٹ اورمخصوص نشست دینے سے انکارکردیا-ذرائع کے مطابق شائستہ کھوسو نے کل صبح 11 بجے ہمدردوں پارٹی لیڈیزورکرز کا اہم اجلاس طلب کرلیا-یاد رہے کہ پارٹی الیکشن بورڈ اورمقامی قیادت پرعدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے،شائستہ کھوسونے مزید کہا کہ الیکشن سے قبل من پسند افراد کی سلیکشن اورانہیں ٹکٹ دیکر پارٹی قیادت محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نظریہ سے دستبدار ہوتی دیکھائی دے رہی ہے-خیال رہے کہ ہم نے قربانیاں دیں آج عوام کے درمیان رہنے والے ورکرزکو نظرانداز کرکے عوام کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے افراد کو ٹکٹیں دی گئی ہیں-پیپلزپارٹی میں نظریاتی سچے ورکرز کی قدر نہیں ہے نہ چاہتے ہوئے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کل کیا جائے گا-