سائیٹ اے پولیس کی کارروائی،موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد

کراچی(بولونیوز)سائیٹ اے پولیس کی افضاء الطاف فلائی اوور کے نزدیک کارروائی،تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل لِفٹرگرفتار،اسلحہ ایمونیشن اورتھانہ کلفٹن کے علاقے سے چوری شُدہ موٹر سائیکل برآمد،پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت آصف ولد سید محمد کے نام سے ہوئی-یاد رہے کہ ملزم کے قبضے سے ایک عدد بغیر لائیسنس پستول 30 بور، ایمونیشن اور 70 سی سی موٹر سائیکل نمبرKKS-1927 برآمد جو کہ مورخہ 30-05-2018 کو تھانہ کلفٹن کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔ ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مقدمہ ایف آئ آر نمبر 196/2018 بجرم دفعہ 23(1)a سندھ آرمز ایکٹ کے تحت تھانہ سائیٹ اے پر درج کرلیا گیا۔