سرجانی ٹاؤن میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،ملزمان گرفتار

کراچی(بولونیوز) ایس ایچ او سرجانی کی منشیات فروشوں کے خلاف مختلف مقامات پر کاروائیاں،تفصیلات کے مطابق کاروائیاں رحیم گوٹھ، یوسف گوٹھ اور ناصرگوٹھ میں کی گئی-یاد رہے کہ کارروائی کے دوران گرفتارہونے والے ملزمان میں ملزم فیضان علی ولد معراج الدین کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 590 گرام چرس برآمد ہوئی،ملزم محمد یاسین ولد عبد الکریم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 490 گرام چرس برآمد ہوئی،حضرت ولد ابراہیم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 625 گرام چرس برآمد ہوئی،عمران ولد صدیق کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 280 گرام چرس برآمد ہوئی،قیصر ولد صدیق کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 280 گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف تھانہ سرجانی میں امتناع منشیات کے تحت مقدمات درج کئے جا رہے ہیں،ایس ایچ سرجانی نے دوسری کارروائی گٹکا مافیا کے خلاف لیاری خدا کی بستی میں کی،ملزم محمد صدیق ولد امان اللہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 90 پیکٹ تیار گٹکا برآمد ہوا جبکہ گٹکا تیاری کا سامان 120 کلو چھالیہ، 20 کلو چونا اور 3 کلو تمباکو بھی برآمد ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ سرجانی پر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔