سپرہائی وے پولیس کا خفیہ اطلاع پر چھاپہ،ناجائزاسلحہ برآمد

کراچی(بولونیوز)سائٹ سپرہائی وے پولیس کا خفیہ اطلاع پرچھاپہ،مفرورکلر گل حسن گرفتار،تفصیلات کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ پولیس نے تحویل میں لے لیا-پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے شکارپورمیں ایک شخص کوذاتی رنجش پرقتل کیا تھا-یاد رہے کہ ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کرنے پرملزم ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا-خیال رہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے-