بنگلہ دیش،بارشوں سے مٹی کے تودے گرنے سے14 افرادہلاک

ڈھاکہ(بولونیوز)بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی علاقے میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے کم ازکم چودہ افرادہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئےہیں۔تفصیلات کے مطابق مون سون کی بارشوں سے یہ تودے ان کیمپوں کے قریب گرے ہیں جہاں دس لاکھ سے زائد روہنگیاپناہ گزین مقیم ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانگامتی کے سول سرجن شاہدتالقدار نے بتایاکہ ہلاک شدگان کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ان کاکہناتھا کہ امدادی ٹیموں کو دشوارگزارعلاقوں کی وجہ سےمتاثرہ افراد تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔