کراچی میں پولیس کی کارروائی،3ملزم گرفتار

کراچی(بولونیوز) کراچی میں پولیس نے کارروائی کے دوران تین ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے-تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی ذوالفقارمہرکے مطابق گرفتارملزمان نقب زنی کی واردات میں ملوث ہیں۔یاد رہے کہ گرفتارملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سے پولیس نے موٹر سائیکل چور کو پکڑ لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سے اسلحہ اور کلفٹن سے چرائی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔