پی ایس ایل فورکے 8میچزپاکستان میں کروانے کافیصلہ

لاہور(بولونیوز)پی ایس ایل فورکے 8سے زائد میچزپاکستان میں کروانے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔فیصلہ پی ایس ایل فرنچائز مالکان اور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے درمیان ملاقات میں کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزمالکان اورچیئرمین پی سی بی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل فور کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں کروانے کیلئے تاحال حالات سازگار نہیں۔واضح رہے کہ تاہم پی ایس ایل فور کے 8سے زائد میچز پاکستان میں ہوں گے۔تمام میچز بتدریج پاکستان میں منتقل کئے جائیں گے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کی ایک ٹیم نے واجبات ادا کردیئے ہیں جبکہ دوسری ٹیم کو48 گھنٹے میں واجبات ادا کرنے کا الٹی میٹم دے دیا گیا ہے۔فیصلے کے مطابق پاکستان کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی ایمرٹس کرکٹ لیگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔