پاکستان ریلوے،دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے روانہ

کراچی(بولونیوز) پاکستان ریلوے کی جانب سے عید کے موقع پر چلائی جانے والی خصوصی ٹرینوں کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کراچی سے دوسری عید اسپیشل ٹرین روانہ ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کینٹ اسٹیشن سے دوسری عید اسپیشل ٹرین نو سو چالیس مسافروں کولے کرلاہورکے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چودہ بوگیوں پرمشتمل خصوصی ٹرین کو پولیس گارڈز کے حصار میں منزل مقصود کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق دوسری عید اسپیشل ٹرین آئندہ روز شام کے وقت لاہور پہنچے گی۔واضح رہے کہ دو روز کے دوران عید اسپیشل ٹرین چلنے سے محکمہ ریلوے کو مجموعی طور پر تیس لاکھ روپے کی آمدنی تو ہوئی تاہم مسافروں کو مطلوبہ سہولیات فراہم نہ ہو سکیں۔