اورنگی ٹاؤن،کمسن لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنانے والا گرفتار

کراچی(بولونیوز)اورنگی ٹاؤن میں کمسن لڑکی کومبینہ طورپرزیادتی کا نشانہ بنانے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے لیاقت چوک گلشن ضیا سیکٹرساڑھے گیارہ اورنگی ٹاؤن کی رہائشی 8 سالہ لڑکی کو اس کا والد بے ہوشی کی حالت میں عباسی شہید اسپتال لایا جہاں انھوں نے بتایا کہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اس حوالے ایس پی اورنگی ٹاؤن ڈویژن عابد بلوچ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ لڑکی کے والد قدیر کی نشاندہی پر ایک ملزم 14 سالہ عمران کو گرفتار کرلیا جس نے ابتدائی طور پر واقعے کا اعتراف بھی کیا ہے۔