کراچی میں رینجرزنے 65 لاکھ کا بھارتی گٹکا پکڑ لیا

کراچی(بولونیوز)رینجرزنے لیاری کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے انڈین گٹکے کی بڑی کھیپ پکڑلی جس کی مالیت تقریبا 60 سے 65 لاکھ ہے، گٹکا افغانستان سے کراچی لایا جا رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری ماڑی پورروڈ کے قریب رینجرز نے چھاپہ مار کر انڈین گٹکا تحویل میں لے لیا ہے جسے افغانستان سے براستہ بلوچستان بس کے ذریعے کراچی لایا جارہا تھا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قبضے میں لیے جانے والے گٹکے کی مالیت 60 سے 65 لاکھ روپے اور مقدار تقریبا 5 ہزار کلو گرام ہے۔ تحویل میں لیا جانے والا گٹکا کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔