راولپنڈی میں کارسوارکی فائرنگ،ٹریفک وارڈن سمیت 2 افرد جاں بحق

راولپنڈی(بولونیوز) راولپنڈی کے کمیٹی چوک میں کارسوارکی اندھا دھند فائرنگ، ٹریفک وارڈن سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کےمطابق راولپنڈی میں کارسوار کی افطاری کے وقت اندھا دھند فائرنگ سے ٹریفک وارڈن سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کمیٹی چوک میں پیش آیا، جہاں کارسوار نے اندھا دھند گولیاں چلا دیں۔ وارڈن سمیت 4 افراد کو گولیاں لگیں۔ گولیاں لگنے سے ٹریفک وارڈن اور ایک شہری جاں بحق جبکہ 2 شہری زخمی ہوگئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقامی افراد نے ملزم کو پکڑ لیا اور خوب تشدد کیا بعد میں پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو اپنی تحویل میں لے لیا۔