بلاول بھٹوسیاست کے علاوہ زمین داری بھی کرتے ہیں،رپورٹ

کراچی(بولونیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین پارٹی کی قیادت اور پارٹی امور چلانے کے علاوہ زمین داری بھی کرتے ہیں جبکہ فشنگ اور شوگر انڈسٹری سے بھی وابستہ ہیں۔ یہ بات بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں بتائی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زمین داری کے علاقہ ماہی پروری میں بھی دلچسپی لیتے ہیں اور چینی کی صنعت سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری اپنے زیر تصرف رقبے پر مختلف اجناس اگاتے ہیں۔