پرویزمشرف کو وطن واپسی کیلئے کل 2 بجے تک کی مہلت

اسلام آباد(بولونیوز) سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کو وطن واپسی کیلئے کل دوپہر2 بجے تک کی مہلت دے دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مشرف کل 2 بجے تک آ جائیں ورنہ قانون کے مطابق فیصلہ کردیں گے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سر بر ا ہی میں سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے کہا سپریم کورٹ واپسی کیلئے پرویز مشرف کی شرائط کی پابند نہیں،کہہ چکے مشرف کوتحفظ دیں گے، لکھ کرگارنٹی دینے کے پابند نہیں،مشرف کمانڈو ہیں توآکردکھائیں، سیاستدانوں کی طرح آ رہا ہوں کی گردان نہ کریں، مشرف واپس نہ آئے تو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال نہیں ہونے دیں گے، مشرف کو کس بات کا تحفظ چاہیئے، کس خوف میں مبتلا ہیں ؟ اتنا بڑا کمانڈو خوف کیسے کھا گیا، ملک ٹیک اوور کرتے وقت خوف نہیں آیا-ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف کو رعشہ کی بیماری ہے، میڈیکل ہونا ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مشرف کو رعشہ کا مسئلہ ہے تو انتخابات میں مکہ کیسے دکھائیں گے، مشرف ایئرایمبولینس میں آجائیں، ہم میڈیکل بورڈ بنا دیتے ہیں، جائزہ لیں گے پرویز مشرف کو واپسی کی اجازت کب دینی ہے اور ان کا ایس سی ایل میں نام ڈالنا ہے یا نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا سپریم کورٹ نے مشرف کوب یرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی، واضح کرتا ہوں پرویز مشرف کو اجازت حکومت نے دی تھی، سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط انداز سے بیان کیا گیا، حکومت نے ہی پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا، سندھ ہائیکورٹ فل بنچ کا فیصلہ پرویز مشرف کے راستے کی رکاوٹ ہے۔