سیالکوٹ میں میچ کے دوران فائرنگ سے 2 کھلاڑی جاں بحق

سیالکوٹ(بولونیوز)تھانہ کینٹ کے علاقے والی بال میچ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں2کھلاڑی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں تھانہ کینٹ کے نواحی دیہات کورے میں والی بال ٹورنامنٹ جاری تھا کہ 4 افراد آئے اور میچ کھلانے کا مطالبہ کیا تاہم انہیں کھلانے سے انکارکردیا گیا جس پر فریقوں میں جھگڑا ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں نہ کھلانے پر 4 ملزمان نے میچ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر فائرنگ کردی جس سے دو کھلاڑی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کی شناکت پرویز اور یاسر کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کرنے والے چاروں ملزم واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تاحال پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔