سرجانی میں اسٹریٹ کرمنلزکیخلاف گھیراتنگ،گرفتاریاں،اسلحہ برآمد

کراچی(بولونیوز)ایس ایچ اوسرجانی کی اسٹریٹ کرمنلزکے خلاف کارروائی،3اسٹریٹ کرمنلزگرفتاراسلحہ برآمد کرلیا،تفصیلات کے مطابق ملزم ندیم ولد عبد العزیزکوگرفتارکیا جس کے قبضہ سے ایک پسٹل 30 بور بمعہ 3 گولیاں برآمد ہوئی۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اسد ولد محمد عابد کوگرفتارکیا جس کے قبضہ سے ایک پسٹل 30 بوربمعہ 2 گولیاں برآمد ہوئی۔یاد رہے کہ ملزم منصور ولد عبد المالک کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے ایک پسٹل 30 بور بمعہ 3 گولیاں برآمد ہوئی۔ملزمان نے دوران تفتیش تھانہ سرجانی اور نیو کراچی کی حدود میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، ملزمان کے خلاف تھانہ سرجانی پر اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔