سی ٹی ڈی کے مخلتف مقامات پرچھاپے،تین ملزمان گرفتار

کراچی(بولونیوز)سی ٹی ڈی کے مختلف مقامات پرچھاپے،تین ملزمان گرفتار،ایس ایس پی جنید شیخ نے مزید بتایا کہ گرفتارملزمان میں تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈرلشکرجھنگوی کے اہم کارکنان بھی گرفتارکئے-سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتارملزمان میں شاہسوار محسود،مجیب الرحمان اورخالد پرویز شامل ہیں،جبکہ ملزمان مختلف علاقوں میں چندہ جمع کرتے تھے، ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری جوبلی اورسلطان آباد سے عمل میں آئی-واضح رہے کہ ملزمان کے دیگرساتھیوں نے نیٹو فورسزپرحملے بھی کئے-ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونیوالا اسلحہ فرانزک کے لئے بھیجا ہے-