نگران وزیراعلیٰ سندھ،کارکردگی پرٹریفک کانسٹیبل کو نقد انعام

کراچی(بولونیوز) نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نےفریئرٹریفک پولیس سیکشن پرانتظام ڈیوٹی کے دوران قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ٹریفک کانسٹیبل وزیرحسین کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں بلاکرنقد انعام دیا اورکہا کہ مذکورہ کانسٹیبل کے اقدام کو لائق تحسین وتقلید اورایمانداری سے ڈیوٹی کرتے دیکھ رہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے پی ایس او فرخ بشیر بھی موجود تھے۔