ایس ایچ او کورنگی عینایت اللہ مروت،کورنگی دونمبرمارکیٹ کا دورہ

کراچی(بولونیوز)کورنگی دونمبرمارکیٹ میں ایس ایچ اوکورنگی عنایت الله مروت کا پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ دورہ کیا،تفصیلات کے مطابق مارکیٹ کے دورے کے دوران تاجررہنما اورکورنگی مارکیٹ کے صدرشیخ حبیب بھی ساتھ تھے-یاد رہے کہ مارکیٹ کے اندراور باہرپولیس کے حفاظتی انتظامات سے عوام میں خوشی کی لہردوڑگئی-واضح رہے کہ ایس ایچ اوکورنگی عنایت الله مروت نے مارکیٹ میں خریداری کےلئے آنے والے مرد و خواتین سے سیکوریٹی کے بارے میں معلومات لی جس پرعوام نے اطمینان کا اظہار کیا-ذرائع کے مطابق یہ پہلا سال ہے جس میں رمضان کے مہینے میں مارکیٹ کے اندراورباہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جس کی وجہ سے اوباش اور چھچھورے لڑکے مارکیٹ میں بلاوجہ نہیں گھوم رہے اور سکون سے خریداری کررہے ہیں-