دادو کے قریب پولیس مقابلہ،ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار

دادو(بولونیوز)جھلو تھانے کی حد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے بیچ فائرنگ کا شدید تبادلہ، مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ فرائض کی ادائیگی کے دوران مقابلے میں پولیس کا ایک جوان بھی زخمی۔تفصیلات کے مطابق رات دیر سے جھلو تھانے کی گشت پہ معمور پولیس پارٹی کے اوپر اولڈ مورو لنک روڈ پر جرم کے ارادے سے کھڑے ہوئے مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار زخمی ڈاکو کے قبضہ سے اسلحہ برآمد،واضح رہے کہ مقابلے میں پولیس اہلکار PC 3693 محمد موسٰی شاہانی بھی زخمی ہوگیا-پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ڈاکوکی شناخت صحبت ولد وارث جتوئی کے نام سے ہوئی جو قتل اور اقدام قتل جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا اور انسدادِ دہشتگردی کورٹ کا اشتہاری مجرم ہے۔ مقابلے میں زخمی ڈاکو کے دوسرے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،یاد رہے کہ فرارڈاکوؤں کو پکڑنے کے لیے ایس ایچ او جھلو طارق حسین کھہرو کی سربراہی میں پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے- مقابلے کے فوراً بعد ASP سٹی انیل حیدر منہاس نے ہاسپیٹل پہنچ کر زخمی اہلکار کی عیادت کی اور واقعے کے متعلق معلومات حاصل کی۔ تا ہم ایس ایس پی صاحب دادو جناب قمر رضا جسکانی کی جانب سے بھی بہادری پر زخمی پولیس اہلکار سمیت تمام جھلو پولیس کو شاباش دی گئی اور زخمی اہلکار کے علاج معالجہ کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری۔