صوبائی چیف سیکریٹریزاورآئی جیزکو فوری تبدیل کرنیکا حکم

اسلام آباد(بولونیوز)الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریزاورآئی جیزکوفوری تبدیل کرنے کا حکم دے دیا،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کوخط لکھ دیا۔حکومت کو کل تک بدلنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء کی سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس 14 جون کو طلب کر لیا۔ چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت اجلاس جمعرات کو دن 10 بجے ہوگا، سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری سیفران شریک ہوں گے۔ ڈی جی ایم او، تمام چیف سیکرٹریز، آئی جیز اور چیف کمشنر کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں عام انتخابات کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔