محکمہ اطلاعات سندھ،پونے چھ ارب کرپشن کی سماعت،ملزمان عدالت میں

کراچی(بولونیوز)محکمہ اطلاعات سندھ پونے چھ ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت،تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا-یاد رہے کہ نیب کی گواہ زینت جہاں کی عدم حاضری کے باعث ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کاروائی ملتوی-واضح رہے کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی۔شرجیل انعام میمن اورمنصور راجپوت کے وکلا نے گواہ کے بیان پرجرح مکمل کرلیے ہیں۔آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کے وکلا گواہ کے بیان پر جرح کریں گے-