سانحہ صفورا،دہشتگردوں کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت

کراچی(بولونیوز)سانحہ صفورا کے دہشتگردوں کو سہولت کاری فراہم کرنے کا معاملہ،تفصیلات کےمطابق سانحہ صفورا کے دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرنے والے کالعدم تنظیم کے خالد یوسف باری کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت-یاد رہے کہ عدالت نے مجرم کی اپیل منظور کرلی،ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قررار دیدیا،واضح رہے کہ عدالت نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردی خالد یوسف باری کو دس سال قید کی سزا سنائی تھی-جبکہ عدالت نے خالد یوسف باری پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا-خالد یوسف باری نے سانحہ صفورا کے مرکزی دہشتگردوں کو رہائش فراہم کی اور ذہن سازی کی-ذرائع کے مطابق ملٹری کورٹ نے سانحہ صفورا کے پانچ دہشت گردوں کو سزا موت سنائی تھی-دہشتگردوں نے صفورا کے علاقے میں فائرنگ کرکے 46افراد کو قتل کردیا تھا-