جس نے آئین توڑا،اس کو ویلکم کیا جا رہا ہے،نواز شریف

اسلام آباد(بولونیوز)نوازشریف کا کہنا ہے جس نے آئین توڑا،اس کو ویلکم کیا جا رہا ہے،مگرملک کوایٹمی قوت بنانے والے کا نام ای سی ایل میں ڈال رہے ہیں، نام ای سی ایل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت کے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ سمجھنا بھول ہے پیشیوں سے جھک جاؤں گا،جواربوں روپے کھا گئے ان کے مقدموں کو نہیں چلایا جا رہا۔ انہوں نے کہا 100 کے لگ بھگ پیشیاں بھگت چکے ہیں، ایسے حالات میں مقدمے نہیں لڑے جا سکتے۔