بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 40 افراد ہلاک

دہلی (ایچ آراین ڈبلیو) بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 40 افراد ہلاک ہوگئے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات اُتر پردیش، بہار اور جھارکھنڈ کی ریاستوں میں پیش آئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بہار میں 19 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہمسایہ ریاست جھارکھنڈ میں 12 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔ جبکہ طوفانی بارش اور مٹی کے طوفان سے 125 افراد ہلاک- پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق سیکریٹری انفارمیشن ایونیش اوستی کا کہنا تھا کہ اُتر پردیش کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور ضلعی مجسٹریٹ کو آئندہ 24 گھنٹوں میں امدادی سامان متاثرین تک پہنچانے کی ہدایت کردی گئی ہے طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 140 سے زائد ہوگئی ، خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 170 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔جون 2016 میں بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 73 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔