عالمی منڈی میں‌ خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

سنگا پور (ایچ آراین ڈبلیو) اوپیک اور روس کا خام تیل کی پیداوار بڑھانے کے فیصلہ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد نمایاں کمی دیکھی گئی، ایشیائی منڈیوں میں امریکی خام تیل جولائی کے سودوں کی قیمت میں میں ساڑھے چار فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

امریکی خام تیل کی قیمت 3 ڈالر 23 سینٹس کی کمی کے بعد 67 ڈالر 48 سینٹس فی بیرل ہوگئی جبکہ نارتھ برینٹ خام تیل میں کی قیمت 2 ڈالر60سینٹس کی کمی 76 ڈالر19 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

انڈسٹری ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ اوپیک اور روس کی جانب سے پیداوار میں اضافے کا فیصلہ ہے