کرکٹ کے کھیل صحت مند معاشرے کی نشانی ہے،بریگیڈیئرکمال اظفر

گوادر(بولونیوز) میربدالغفورکلمتی کرکٹ اکیڈمی کے زیراہتمام ساتواں آل گوادررمضان المبارک ٹی ٹن برھانی چمپیئن کرکٹ ٹورنمنٹ کے دوسرے راؤنڈ کا افتتاح 440 بریگیڈ کے کمانڈربریگیڈیئرکمال اظفراورمیرعبدالغفورکلمتی کرکٹ اکیڈمی کے سرپرستِ اعلیٰ میرارشد کلمتی نے بیٹ سے بال کو ہٹ لگا کرکردی-تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مہمانِ خاص بریگیڈیئرکمال اظفر نے کہا ہے کہ کھلاڑی کھیل کے ساتھ ساتھ اسپورٹس مین اسپریٹ کا مظاہرہ کریں کھیل کوکھیل سمجھ کرکھیلیں،انہوں نے کہا کہ گوادرمیں رات کے وقت رونق لگی ہوئی ہے کرکٹ کے کھیل صحت مند معاشرے کی نشانی ہے-جبکہ میرارشد کلمتی نے کہا ہے کہ کھیل کوکھیل سمجھ کرکھیلیں کوئی بھی کھلاڑی اپنے علاقے کا سفیرہوتا ہے-واضح رہے کہ آج گوادرکی تمام گراؤنڈ دن رات آباد ہیں گوادرمیں کرکٹ کے علاوہ فٹبال بھی رات کے وقت کھیلی جارہی ہے- تا ہم انہوں نے کہا ہے کہ میرعبدالغفور کلمتی ویلفیئر ٹرسٹ کے شعبہ اسپورٹس ہرکھیل میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے. گوادر میں کرکٹ و فٹبال کے بڑے بڑے ٹورنمنٹ منعقد کررہا ہے جس سے کھلاڑیوں کو صحت مند معاشرہ اور ماحول مل رہا ہے-مہمانان کو میرعبدالغفورکلمتی کرکٹ اکیڈمی کے صدر جمیل قاسم اور ڈائریکٹر علی عاقب نے بلوچی روایت کے مطابق بلوچی چادر پہنا دی-