ایف پی پی سی سی آئی کے ممبران آٔپس میں الجھ پڑے

کرا چی ( پریس ریلیز) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے سنیئر نا ئب صدر سید مظہر علی نا صر نے میاں ناصر حیات مگو ں کے اس بے بنیاد بیان کی شد ید الفا ظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوں نے فیڈریشن میں ان کی مو جودہ پو زیشن کی قا نو نی حیثیت اور اس سے متعلق شکوک وشبہات کا اظہار کیا ہے ۔ سید مظہر علی نا صر نے میاں نا صر حیا ت مگو ں کے متعلق کہاکہ انہوں نے فیڈریشن کے حالیہ الیکشن میں بھا ری پیمانے پر میاں نا صر حیا ت مگو ں کو شکست دی ہے جو کہ بز نس کمیو نٹی کا مظہر علی نا صر پر اعتماد کا ظاہر کر تی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حلال پروڈکٹ اینڈ سروس ایسوسی ایشن (HPSAP) نے اپنے کا غذات جمع کر نے میں تا خیر کی جو DGTOآفس میں لا ئسنس کی تجد ید کیلئے جمع کر نا ضروری ہو تا ہے اور جیسے سیکر یٹر ی کامرس نے 11مئی 2018کو اسے Condonedکر دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ حلال پروڈکٹ اینڈ سروس ایسوسی ایشن (HPSAP)کا لا ئسنس کینسل نہیں کیا گیا تھا اور نا صر حیا ت مگو ں حقا ئق کو غلط انداز میں پیش کرر ہے ہیں ۔ مظہر نا صر نے کہاکہ جس ایسو سی ایشن کا لا ئسنسDGTO کینسل کر تی ہے وہ ویب سا ئٹ پر مو جو د ہو تا ہے اس سے یہ معلو م ہو جا تا ہے کہ میر ے مخالفین نے صحیح اسٹینڈ نہیں لیا ۔ مظہر علی ناصر نے نا صر حیا ت مگو ں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی گمراہ کن اور بے بنیا د مہم کو بندکر یں۔ ورنہ میں انہیں ھتک آمیز بیا نا ت پر عدالت میں ان پر کیس کر ونگااور اُس سے پتہ چل جا ئے گا کہ کو ن تا جر برا دری کی بہتری اور بھلائی کے لیے کا م کر رہا ہے۔