چنیوٹ،گھریلوجھگڑا،چارافرادجاں بحق،بیوی سے خلع کا معاملہ

چنیوٹ(بولونیوز)بیوی سے خلع کا معاملہ پرہونے والے جھگڑے نے ایک ہی خاندان کے چارافراد کی زندگیاں چھین لیں،تفصیلات کے مطابق چک نمبر195 بھلو کے رہائشی سرفراز احمد نےاپنے بیٹے غلام حسن۔بیٹیوں زینب اور شازیہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی تھی۔چاروں باپ بیٹے اوربیٹیوں کی نعشیں ان کے آبائی گاؤں بھوانہ پہنچ گئیں جہاں انہیں ان کے نواحی علاقہ موضع بھلو چک 195 میں چاروں کی تدفین کردی گئی ہے۔افسوسناک واقعہ گزشتہ روز شیخوپورہ میں پیش آیا تھا۔ نوجوان نے بیوی کے خلع لینے پر طیش میں آکر اقدام کیا۔اہل علاقہ کے مطابق مقتولین کا باپ سرفراز شیخوپورہ میں فیکٹری میں ملازم تھا ۔لاشیں پہنچنے پر علاقہ میں خوف پھیل گیا-دوسری جانب تھانہ کانڈیوال کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی پرمخالفین کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق،یاد رہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 27 سالہ نذیر کے نام سے ہوئی پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتارکر لئے-