لسبیلہ: بھاری مقدار میں‌ غیرملکی شراب برآمد، حسب روایت اسمگلرز غائب

لسبیلہ (ایچ آراین ڈبلیو) محکمہ ایکسائز لسبیلہ کی کاروائی بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد، حسب روایت اسمگلرز غائب، اس سے قبل بھی محکمہ ایکسائز نے وندر میں کاروائی کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ منشیات خالی پلاٹ سے برآمد ہوئی ہے کیا محکمہ ایکسائز ایسی منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہیں جسکا مالک کوئی نہیں ہوا یہاں تو محکمہ ایکسائز لسبیلہ مک مکا کے بعد ملزمان کو چھوڑ دیتے ہیں عوامی حلقوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ یہ لاوارث منشیات کیسے اور کہاں سے پہنچتی ہے جس میں کوئی ملزمان گرفتار نہیں ہوتا ہے دوسری جانب محکمہ ایکسائز لسبیلہ میں عرصہ دراز سے ڈویژنل ڈاریکٹر سمیت کئی افسران کرسیوں پر براجمان ہیں اور ان افسران کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے اور افسران کی گٹھ جوڑ سے ضلع لسبیلہ کے مختلف شہروں میں منشیات کھلے عام فروخت ہورہی ہے جس میں کرسٹال چرس،ہیروئن،تریاق ودیگر خطرناک منشیات شامل ہے اور لسبیلہ میں درجنوں کی تعداد میں وائن اسٹورز کے پرمٹ جاری کرکے معاشرے میں نوجوان نسل کو تباہ وبرباد کیا جارہا ہے