ٹریفک اہلکار کا مزدورسے بدتمیزی کرنیکا نوٹس،اہلکارمعطل

سکھر(بولونیوز)ایس ایس پی جناب امجد احمد شیخ صاحب نے سوشل میڈیا پر ٹریفک اہلکار کا گدہہ ریڑی چلانے والے مزدور سے بتمیزی کرنے کا نوٹس لے لیا،اور ٹریفک اہلکار کو معطل کرکے کوارٹر گارڈ کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں،یاد رہے کہ کسی پولیس اہکارکو ہتک عزت سے کہیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ایس ایس پی سکھر نے مزید بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کردیا جائے بجائے کسی فرد کی عزت نفس پرہاتھ ڈالیں،جبکہ تمام افسران ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز اور ٹریفک سارجنٹس اپنے ماتحت اہلکاروں کو انکی پوائنٹس پکٹس پر جاکر انہیں قائل و پابند کریں کہ عوام کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں کوئی فرد اگرچہ قانون کی خلاف ورزی کرے تو اسکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں ناکہ ہتک عزت تک جائیں-ذرائع کے مطابق بدیگر صورت آئیندہ کسی بھی اہلکار کا عوام کے ساتھ ایسا رویہ یا برتاؤ دیکہنے میں آیا تو متعلقہ ایس ایچ او اور سارجنٹ کے خلاف کاروائی کی جائے گی-انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا فرض ہے عوام کی جان و مال عزت کا تحفظ کرے چاہے وہ غریب مزدور ہی کیوں نہ ہو ایس ایس پی سکھر کا تمام متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت دیے،خیال رہے کہ ایس ایس پی صاحب نے اس سے قبل بھی پولیس اہلکاروَں کا ٹہیلے والے کے ساتھ غلط برتاؤ اور تشدد پر تمام کو معطل کرکے کوارٹر کردیا تھا-