وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہاؤس خالی کردیا

کراچی(بولونیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہاؤس خالی کردیا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی 5 سالہ مدت پوری کررہی ہیں جس کے تحت قومی اسمبلی31 مئی کو تحلیل ہوجائے گی جب کہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی 28 مئی، پنجاب اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہوگی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے قبل ہی کراچی میں چیف منسٹرہاؤس خالی کردیا جس کےبعد ان کا خاندان اپنی نجی رہائش گاہ منتقل ہوگیاہے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے سی ایم ہاؤس کے دفتر آرہے ہیں جب کہ انہوں نے اپنے پروٹوکول میں بھی کمی کردی ہے۔