ایم کیو ایم (لندن)،ملزم کو درج ذیل سزائیں،پاکستان سندھ رینجرز

کراچی(بولونیوز)آج مورخہ 16 مئی 2018 کوانسداد دہشتگردی عدالت نمبر1کی جانب سے پاکستان رینجرز (سندھ) کی پراسیکیوشن ٹیم کی طرف سے پیش کیے گئے ثبوت اور دلائل کی روشنی میں ایم کیو ایم( لندن) سے تعلق رکھنے والے مجرم ولید کمال کودرج ذیل سزائیں دی گئیں-۔قتل کا جرم ثابت ہونے پرعمرقید اورایک لاکھ جرمانہ،۲۔اقدامِ قتل کے جرم میں 10سال قید اور20 ہزار روپے جرمانہ۳۔غیرقانونی اسلحہ کی برآمدگی پر5 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ، واضح رہے کہ ملزم نے 2014 ؁ء میں راشد منہاس روڈ گلستا نِ جوہر میں سنی تحریک کے کارکن احسان الحق قادری کو قتل جبکہ ایک دوسرے شہری فرحان شانی کو زخمی کیا تھا۔ ملزم کو پاکستان رینجرز(سندھ) نے 26 اگست 2015 ؁ء کو گرفتارکیا تھا۔