تیزرفتاردودھ کے ٹرک نے انسانی جان کو نگل لیا

دیپال پور(بولونیوز) اوکاڑہ قاتل روڑ ایک اور قیمتی انسانی جان کونگل گیا مظہرفرید پولیس کانسٹیبل تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ تعینات تھا بونگہ اعوان کلاں کا رہائشی جب اوکاڑہ روڑ چورستہ 38D ٹیکنکل ٹریننگ سنٹر کے قریب پہنچا تو سامنے سے آنے والے تیز رفتاردودھ والے مزدا کی ٹکر سے مظہرفرید موقع پر جان کی بازی ہارگیا مظہر فرید کے والد احمد علی نے بتایا کہ مظہر فرید کے دو بچے ہے ایک بیٹی اور ایک بیٹا آج چند گھنٹے پہلے اپنے بچوں کو بہت پیار کر رہا تھا کیا خبر تھی کہ مظہر فرید کا اپنے بچوں کے ساتھ آخری بار کا ملنا تھا اللہ پاک مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے-