پہلی رمضان سے ٹھیلے،پتھاریداروں نے لوٹ مارمچادی

کراچی(بولونیوز)کورنگی دونمبرمارکیٹ میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا اشیاء خوردنوش سمیت پھل فروٹ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگے،رمضان کی چاند رات کومختصر سروے کرنے پر مہنگائی کا اندازہ ہوا جس سے یہ بات واضح ہوگئی کہ اب غریب کےلئے روزہ افطارکرنا آسان نہیں،جبکہ ڈسٹرکٹ کورنگی کی انتظامیہ کی جانب سے ٹھیلے پتھارے داروں کو کوئی سرکاری نرخ نامہ کی لسٹ فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے دوکاندار اور ٹھیلے پتھارے دار اپنی من مانیاں کرتے نظر آرہے ہیں-ایک سروے رپورٹ کے مطابق فروٹ کی قیمتیں کچھ یوں ہے- کیلا،100 سے 120 روپے درجن، سیب 150 سے 200 روپے کلو،خربوزہ ۔، 60 سے 80 روپے کلو،آڑو۔ 140 سے 160 روپے کلو،خوبانی ۔۔۔ 200 روپے کلو،چیکو 100 سے 120 روپے کلو،پپیتہ ۔ 60 سے 80 روپے (کلو،تربوز ۔۔ 40 سے 50 روپے کلو
میں دستیاب ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ منافع خوروں نے عوام کی جیبیں خالی کرنے کا عزم کرلیا ہے ۔۔ ڈپٹی کمشنر کورنگی عبدالواجد شیخ اور اسسٹنٹ کمشنر کورنگی نجیب الرحمان جمالی سے ان منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ ہے-