تحصیل روڈ پر کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق،ورثاء کا احتجاج

عارفوالا(بولونیوز)گزشتہ روز تحصیل روڈ پرکرنٹ لگنے سے جاں بحق ھونے والے نوید ولدجمیل سکنہ 149 ای بی کے ورثا نے آج تحصیل روڈاور واپڈہ آفس کے اندر شدید احتجاج کیا مظاھرین کا کھنا تھا کہ کمپلینٹ کے باوجود تین دن تک واپڈا نے ایک نہ سنی. لوگوں کا ایس ڈی او واپڈا راؤ اقبال اور ایکسین واپڈا کے خلاف شدید احتجاج. دونوں کو معطل کر کے انکوائری کرنے کا مطالبہ. نوید کی ایک ماہ بعد شادی تھی. بعد ازاں مظاھرین کے وفد نے واپڈہ کے افسران سے ملاقات کی اور انھیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا افسران کی یقینں دھانی پر مظاھرین پرامن طورپرمنتشرہوگئے