سیکیورٹی کونسل اسرائیلی بربریت کی مذمت نہ کرسکی،اظہارافسوس

لاہور(بولونیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے اسرائیلی بربریت کی مذمت نہ کرنے پرشدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملیحہ لودھی اوآئی سی کے سفیروں سے خطاب کررہی تھیں، انھوں نے کہا کہ ایک ملک نے سلامتی کونسل کے 14 ارکان کی مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد کو روک دیا، ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے، فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سلامتی کونسل نے بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف مذمتی بیان جاری نہیں کیا۔