رمضان کا پہلا ہفتہ گرم رہے گا،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی (بولونیوز) کراچی والے ہوشیارہوجائیں، شہرکا پارہ آج 41 ڈگری کوچھونے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں رکنے کے باعث حبس میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان سے قبل ہی سورج کے تیوربگڑنے لگے، موسم کا حال بتانے والوں نے ماہ صیام کے پہلے ہفتے میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کر دیا، پارہ 40 سے اوپر تک جا سکتا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کل سے سمندری ہوائیں بند ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے، شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں موسم مزید گرم کر دیں گی۔واضح رہےکہ روزے داروں کے لئے شدید گرمی میں سب سے بڑا مسئلہ جسم میں پانی کی کمی ہونا ہے جس سے بچنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنا ہونگے تا کہ پورے ماہ خشوع و خضوع سے عبادت کی جاسکے، سحر اور افطار کے وقت پانی زیادہ پیئں، کوشش کریں گرم اور دھوپ والی جگہوں پر کم سے کم جائیں-