آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد(بولونیوز) وزیراعظم کا کہنا ہے بطور قوم بزدل دشمن کے خلاف سینہ سپراورمتحد ہیں،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کرنل سہیل عابد شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اورانکے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کرنل سہیل عابد نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں دہشت گرووں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ مادر وطن کے اس غیور بیٹے نے خود کش بمباروں سمیت 3 دہشتگرد جہنم واصل کئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم لشکرجھنگوی بلوچستان کا سرغنہ سلمان بادینی بھی شامل ہے۔ بادینی 100سے زائد ہزارہ کمیونٹی کے افراد اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی۔