نقیب قتل کیس،ایک گواہ کے مکرجانے سے فرق نہیں پڑتا، آئی جی سندھ

کراچی(بولونیوز) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہےکہ نقیب اللہ قتل کیس میں پولیس کے ایک گواہ کےمکرجانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم راؤ انواران دنوں جوڈیشل ریمانڈ پراپنی رہائش میں قید ہیں جسے سب جیل قرار دیا گی ہے جب کہ عدالت نےکیس میں ملزمان پر 19 مئی کو فرد جرم عائد کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورنگی ایسوسی ایشن میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نےکہا کہ 26 ہزار پولیس فورس این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کر کے مکمل شفافیت سے بھرتی ہوئی، شہر میں ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے کے لیے دو سال میں کراچی ٹریفک پولیس کو200 سے بڑھا کرساڑھے7 ہزارکردیا گیا۔واضح رہے کہ انہوں نےکہا کہ پورے کراچی میں سیف سٹی منصوبے کے لیے 30 سے 35ارب روپےکی خرچ کرنے ہوں گے، لاہور میں سیف سٹی پروجیکٹ پر15 ارب روپے خرچ کرکے10 ہزار کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔