اتحاد ہیومن رائٹس،بورنگ کا کام مکمّل،عوام کومفت پانی کی فراہمی

کراچی(بولونیوز)اورنگی ٹاؤن میں اتحاد ہیومن رائٹس نے بورنگ کا کام مکمّل کروالیا علاقہ مکینوں کو مفت پانی کی فراھمی جاری ہے مکینوں کی جانب سے اظہارتشکر،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقہ سیکٹر گیارہ الخلیل مارکیٹ کے قریب اتحاد ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) کی جانب سے بورنگ کا کام مکمّل کرلیا گیا جہاں سے اہل علاقہ کو مفت پانی کی فراہمی جاری ہے اس نیک عمل پر علاقہ مکینوں نے ڈھیروں دعائیں دیں۔یاد رہے کہ اتحاد ہیومن رائٹس کے صدر اشرف وارثی کا کہنا تھا کہ اگر مخیئر حضرات نے ساتھ دیا تو مزید اس طرح کے سنگین مسائل پر کام تیز کردیں گے ہمیں فنڈ کی کمی کا سامنا ہے۔