ایکسائزپولیس کی کارروائی،بھاری مقدارمیں غیرملکی شراب برآمد

حب(بولونیوز) ایکسائزپولیس کی کارروائی بھاری مقدارمیں غیرملکی شراب برآمد،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینٹی نارکوٹیکس ساوتھ زون محمد زمان کو اطلاع ملی تھی کہ کوسٹل ہائ وے کے ذریعے شراب کی کھیپ کراچی اسمگل کی جارہی ہے جس پر انہوں نے ایکسائزانسپیکٹرفیصل اقبال کھوسوکی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس میں اے ای ٹی او میراحمد بلوچ منیر احمد محمد اکرام چمن علی محمد اکبراوردیگرشامل تھے جنوں نے کوسٹل ہائی وے سے 2کلومیٹر اندرکی طرف سنگل کے علاقے میں جنگل میں چھپائے گئ شراب کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ایکسائز عملہ جب وہاں پہنچا تو گاڑیوں کی لائٹیں دیکھ کرملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے ایکسائز عملے نے چھپائے گئ شرآب برآمد کرکے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ساوتھ زون کی خصوصی ہدایت پر نارکوٹیکس کی ٹیم نے گزشتہ سال بھی اسمگروں کا گہرہ تنگ کرکے بھاری تعداد میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو بھی گرفتار کیا تھا محمد زمان کا کہنا ہے کہ ایکسائز نارکو ٹیکس کی چاک و چوبند ٹیم نے اسمگروں کا گہرا تنگ کردیا ہے-