پولیس کی اسٹریٹ کرائم کیخلاف کارروائی،اسٹریٹ کریمنل گرفتار

کراچی(بولونیوز)سائیٹ اے پولیس کی اسٹریٹ کرائم کے خلاف ایک اور کارروائی،تفصیلات کے مطابق مورخہ 01-05-2018 کو موبائیل فون چھیننے کے دوران فیکٹری ملازم منورکو زخمی کرنے والے دو ملزمان گرفتار،پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک غیرقانونی 30 بورپستول ایک ریوالور32 بوراورایمونیشن برآمد-یاد رہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 144/2018 تھانہ سائیٹ اے میں چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں-تفصیلات کے مطابق ملزمان کے زیرِ استعمال برآمد شُدہ موٹر سائیکل نمبر KLC-8914 یونین اسٹار 70cc تھانہ جمشید کواٹرز کے علاقے سے مورخہ 27 اپریل 2018 کو چوری کی گئی ہے۔ جس کا مقدمہ تھانہ جمشید کوارٹرز میں الزام نمبر 126/2018 بجرم دفعہ381-A تعزیرات پاکستان کے تحت درج ہے۔ یاد رہے کہ گرفتار ملزمان رزاق ولد امین اور سائمن ولد سرفراز کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 23(1)-A کے تحت علیحدہ سے مقدمات الزام نمبر 167/2018 اور 168/2018 تھانہ سائیٹ اے پر درج کرلئیے گئے۔ جبکہ اوپر ذکر کئے گئے مقدمات میں بھی ملزمان کو گرفتار کیا جارہا ہے۔