سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج آف پاکستان،نوٹیفکیشن واپس لینے کیلئے خط لکھ دیا

لاہور(بولونیوز)سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چئیرمین شوکت حسین کا نوٹیفکیشن واپس لینے کے لئے خط لکھ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خط ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہرصدیق کی جانب سے لکھا گیا۔جبکہ خط صدرپاکستان،وزیراعظم وزیرقانون، سیکر ٹری قانون اورسیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو لکھا گیا ہے۔یاد رہے کہ ایس ای سی پی میں شوکت حسین کی تعیناتی میرت سے ہٹ کر کی گئی۔ذرائع کے مطابق شوکت حسین کی تعیناتی اسحاق ڈار کے کہنے پرکی گئی ہے-تا ہم شوکت حسین کی تعیناتی اپنے مقاصد پورے کرنے کیلئے بھی کی گئی ہیں-تعیناتی کا مقصد نواز شریف کے ایس ای سی پی کے اندر کمپنیوں سے متعلقہ معاملات پر مٹی ڈالنا ہے۔ ایس ای سی پی کے چئیرمین شوکت حسین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیاگیا تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔